164

مرید عباس کا بھائی پرانے مقدمے میں نامزد ۔۔۔۔

معروف اینکر مرید عباس مرحوم کے بھائی کورٹ رپورٹر فیصل عباس کھر کو میانوالی پولیس نے 2 سال پہلے کے مقدمے میں نامعلوم نامزد کردیا۔ فیصل عباس کھر بتاتے ہیں کہ مجھے میانوالی پولیس، تھانہ عیسیٰ خیل سے اطلاع موصول ہوئی کہ میرے خلاف 24 نومبر 2024 کے واقعے کے حوالے سے ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں ایک سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں تھانہ عیسیٰ خیل کی حدود، بھٹانوالہ انٹرچینج، میانوالی میں شریک تھا۔میں اس الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پیشہ ور صحافی ہوں اور اس وقت ABN News سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہوں عدالتی اور قومی معاملات کی رپورٹنگ میری زمہ داری ہے۔ 24 نومبر 2024 کو بھی میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا۔ ان دنوں (24,25,26 نومبر 2024 ) میں GTV News کے لیے اسلام آباد کے ڈی چوک میں موجود تھا، جہاں احتجاج اور اس سے متعلق پیش آنے والے واقعات کی کوریج کر رہا تھا۔ لہٰذا اس تاریخ کو میانوالی کے بھٹانوالہ انٹرچینج پر میری موجودگی کا دعویٰ سراسر غلط، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں