396

مرید کے اہل خانہ کا پولیس پر عدم اعتماد

ٹی وی اینکرمرید عباس کے قتل کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔مقتول کی اہلیہ زارا عباس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کوآج 28 روز گزر چکے ہیں، یہ ہائی پروفائل کیس ہے لیکن اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے،انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس کیس کے اہم ملزم عاطف زمان کوتحفظ فراہم کررہی ہے، عاطف ڈرامے باز اور جھوٹا شخص ہے، ملزم جیل میں چہل قدمی کرتا ہے، وہ اتنے آرام سے کیوں ہے اوراس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔زاراعباس کا مزیدکہنا تھاکہ تفتیشی افسر کے علاوہ کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے،مجھ سے نیب اور نہ ہی ایف آئی اے نے کوئی رابطہ کیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں