do bhai haazir hein

عمران جونیئر کا سفر کبھی رکے نہیں

تحریر: منصور مانی۔۔۔

آپ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں، اور عمران جونئیر کو نہیں جانتے یہ ممکن نہیں، عمران جونئیر ڈاٹ کوم کو شروع ہوئے 9 برس بیت چکے ہیں ، لیکن عمران جونئیر کا صحافت میں سفر اس سے کہیں زیادہ طویل ہے۔۔!

عمران جونئیر نے پاکستان کے بڑے نیوز چینلز میں اپنی صحافتی ذمے داریاں سر انجام دی ہیں اور صحافتی تنظیموں بشمول کراچی پریس کلب  کی صحافتی سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیتے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس میڈیا کی خبر کے حوالے سے ان کے پاس ایک طاقتور نیٹورک موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران جونئیر پر شائع ہونے والی خبر کو ہر میڈیا ورکر نہ صرف پڑھتا ہے بلکہ اس کی دیانت اور غیر جانب داری پر یقین بھی رکھتا ہے۔ سینہ بہ سینہ کے نام سے شروع ہونے والا یہ سفر اب ایک مکمل ویب سائٹ بن چکا ہے جہاں میڈیا سے متعلق ہر خبر آپ کو سب سے پہلے پڑھنے اور دیکھنے کو ملتی ہے۔ اداروں میں تنخواہوں کے حوالے سے تاخیر ہو یا پھر کسی چینل میں بونس ملا ہو۔۔ نیوز روم کی سیاست ہو یا پھر جبری برطرفی۔۔  عمران جونئیر ڈاٹ کوم نے ہر خبر ذمے داری سے شائع کی۔

نو برس کے اس طویل سفر میں عمران جونئیر ڈاٹ کوم نے صحافیوں کی خبر ، ان کی حالت زار کو منظرعام اس طرح رکھا کہ اس خبر کے شائع ہونے کے بعد صحافیوں کی داد رسی ادارے کی مجبوری بن جاتی تھی۔۔

میں عمران کو ذاتی حیثیت میں ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں ، ہم نے ایک ہی اسکول سے تعلیم حاصل کی،عمران کے لیے صحافت ایک جنون اور جزبہ ہے اور ایسے لوگ صحافت میں خال خال ہی نظر آتے ہیں عمران نے سینہ بہ سینہ میں تلخ حقائق اور سچ سامنے رکھا جس کا خمیازہ عمران گاہے گاہے بھگتنا پڑتا ہے کبھی ہرجانے کے نوٹس تو کبھی ملازمت سے برطرفی  لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود عمران جونئیر کا سفر رکا نہیں جاری ہے۔دعا ہے صحافیوں کی آگہی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے۔۔( منصور مانی)۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں