348

ڈکی بھائی نے نامناسب وڈیوز پر قوم سے معافی مانگ لی۔۔

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،کہا قوم سے معافی مانگتا ہوں۔پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا کہنا تھا روسٹنگ کے زمانے میں نامناسب ویڈیوز بناتا تھا جس پر میں پوری پاکستانی قوم سے اس کی معافی مانگتا ہوں۔   اُس کے بعد کچھ اپلیکیشنز  کی پروموشن آئی جن کو بغیر تصدیق کئے میں نے پروموٹ  کیا، کیونکہ وہ پی ایس ایل کے میچز پر بھی آرہی تھیں اس چیز کو نہیں دیکھا کہ اس کی پاکستان میں اجازت ہے یا نہیں۔معروف یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ  جوئے کی ایپ پی ایس ایل میں بھی دیکھائی جارہی تھی، اس لئے پتہ نہیں چلا اور اپنی اس حرکت پر معافی مانگتا ہوں۔یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں