219

سندھ حکومت نذیر لغاری کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،شرجیل میمن۔۔

نذیرلغاری ملکی صحافت کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں آزمائش کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائےگا  یہ بات سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان سے بات چیت کرتے ہوے کہی انہوں نے طاہر حسن کو یقین دلایا کہ نذیر لغاری کے علاج میں حکومت کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی انہوں نے مزید کہاکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور انہیں بھی نذیر لغاری کی علالت کا سن کر دکھ پہنچا ہے نذیر لغاری کے علاج کے لیے شرجیل میمن نے سندھ کی سیکریٹری ہیلتھ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور کہاہے کہ وہ آغاخان اسپتال کی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں اور انہیں بھی لغاری صاحب کی صحت میں روز بروز بہتری سے آگاہ کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں