talon 245

پرنٹ میڈیا کو بچانے کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان۔۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پرنٹ میڈیا کو بچانے کے لئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیاہے ۔ یہ اعلان یونین کی فیڈرل ایگزیکٹوکونسل کے 19 سے 21 جولائی 2024 کو گوجرانوالہ میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔ ملک گیر تحریک چلانے کے سلسلے میں پی ایف یوجے سے ملحقہ یونینزاپنے کارکنوں کو متحرک کریں گی ۔ یونینز کے عہدیدار اخبارات کے ایڈیٹروں اور پرنٹرز سے اخبارات کو بندش سے بچانے کے لئے بات کریں گے تاکہ کوئی طریقہ کار طے کیاجاسکے ۔ حکومت سے مطالبہ کیاجائے گا کہ اخبارات کو بھی پی آئی اے اور سٹیل مل کی طرح بیل آءوٹ پیکج دیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں