munafiqat phelane ke ilzam mein giraftaar 203

منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار صحافی رہا۔۔

سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار صحافی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا، پیرودھائی پولیس نے گزشتہ روز صحافی اسرار احمد راجپوت کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی تھی اس موقع پر اسرار احمد کے وکیل مسعود الحسن شاہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی سے استفسار کیا کہ اس بات کی تصدیق کیسے کی گئی کہ یہ ٹوئٹ پیغام ملزم کا تھا جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ وہ خود ٹویٹر پر ملزم کا فالوور ہے جس پر عدالت نے کہا کہ فالور تو کوئی بھی ہو سکتا ہے جواب میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ٹویٹ کو فرانزک کیلئے بھجوایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں