sahafi qatal case JIT mukammal na hosaki 213

صحافی قتل کیس، جے آئی ٹی مکمل نہ ہوسکی۔۔

سکھر کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جو جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہ ہونے پر 7 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔تفتیشی افسر عبدالقدوس نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ابھی مکمل نہیں ہو سکی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت سے روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت طلب کی۔مدعی کی جانب سے مزید 3 افراد کے نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔عدالت نے 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کے بعد سماعت 7 نومبرتک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ صحافی جان محمد مہر کو 13 اگست کی شب دفتر سے گھر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں