broadcast company ko wajubaat ada karne ka hukum 222

براڈ کاسٹ کمپنی کو واجبات ادا کرنے کا حکم۔۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی کو سکیورٹی کمپنی کے 10.32ملین روپے کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، شالیمار ریکارڈنگ نے سکیورٹی خدمات کے عوض ایک کمپنی کو 10.32ملین روپے کے بقایاجات ادا کرنے تھے، شالیمار ریکارڈنگ نے مالی بحران کی وجہ سے رقم ادا کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی, صدر نے ہدایت کی کہ سال کے اندر ماہانہ اقساط میں بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، صدر مملکت نے کہا کہ اگر ضروری ہو تو سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات چھ ماہ کے اندر مجاز فورم سے منظوری لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں