peshawar university ka shoba sahafat arshad shareef ke naaam se mansoob 444

تفتیشی ٹیم کینیا سے وطن واپس روانہ۔۔

پاکستان کی تفتیشی ٹیم کینیا میں صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئی۔پاکستانی تفتیشی ٹیم میں ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) محمد اطہر واحد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) عمر شاہد حامد شامل ہیں۔پاکستانی تفتیش کاروں نے نیروبی اور دور دراز مقام پر جا کر شواہد کا جائزہ لیا، کینیا کی پولیس اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں۔تفتیشی ٹیم کی کینیا پولیس اور حکام سے ملاقات میں حکومت کا نامزد کردہ فوجی افسر بھی موجود رہا۔پاکستان حکام نے تفتیش کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائیوں وقار احمد اور خرم سے بات چیت کی۔تفتیشی حکام نے دونوں بھائیوں کی زیر ملکیت شوٹنگ رینج ایموڈ میپ سمیت جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں