neo news mein drivers or reporters aik barabar

دو وکٹیں گر گئیں، چیف کیمرہ مین بھی فارغ۔۔

نیونیوز تاحال تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔۔ نیوز روم کے نئے ذمہ داران سے ورکرز  شدید مایوسی کا شکار ہیں۔۔ مرکزی نیوزروم کے دو اہم پرڈیوسرز نے نیونیوز کو خیرباد کہہ دیا اور دگنی تنخواہ پر ایکسپریس اور پی این این چلے گئے۔۔ جب کہ نیونیوز انتظامیہ نے اپنے چیف کیمرہ مین کو گھر بٹھادیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نیونیوزمیں جب سے نئے ذمہ داران آئے ہیں اب تک کارکنان کی اشک شوئی نہیں ہوسکی ہے۔۔ بے اطمینانی بڑھتی جارہی ہے۔۔ گزشتہ کئی سال سے تنخواہوں میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا جب کہ نئی ہائرنگ منہ مانگے پیسوں پر کی گئی۔۔ اسی طرح تنخواہوں میں مصنوعی میڈیا بحران کے دوران چار دن کی سیلری کا کٹ ابھی تک جاری ہے ، ورکرز جہاں ایک جانب شدید مہنگائی کا سامنا ہے وہیں انہیں جس تنخواہ پر رکھا گیا وہ تنخواہ بھی نہیں دی جارہی۔ یہی وجہ ہے کہ نیونیوزٹیم کے لوگ اب تیزی سے نئے آپشن تلاش کررہے ہیں اور آہستہ آہستہ جان چھڑا کر جارہے ہیں۔۔پپو کے مطابق نیونیوز انتظامیہ نے اپنے چیف کیمرہ مین کو گھر بٹھادیا ہے، پپو کے مطابق چیف کیمرہ مین کی  آفیشیل آئی ڈی بند کردی گئی ہے ساتھ ہی نیوزروم کو ہدایت کی  گئی ہے کہ چیف کیمرہ مین کو کسی اسائنمنٹ پر نہ بھیجا جائے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چیف کیمرہ مین سے ریزائن مانگا جارہا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر کام میں کوتاہی نظر آرہی ہے تو نوکری سے نکال دیا جائے۔۔جب کہ چینل انتظامیہ ڈررہی ہے کہ اسے نکالا تو چینل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوسکتا ہے جس سے بدنامی ہوسکتی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں