amir liaquat ko qatal kia gya hai

میڈیکل رپورٹ میں وجہ انتقال نامعلوم؟؟

سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سابق اہلیہ بشری بی بی کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ عدالت نے سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ سیشن عدالت نے پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست مسترد کی۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایس ایچ او نے پوسٹ مارٹم کرانے کی سفارش کی تھی۔ پولیس بھی چاہتی ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔ فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ عامر لیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہوچکے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق وجہ انتقال سامنے نہیں آئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں