inam mein ghar nikla 5 saal se nahi mila | ARY par case

چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری۔۔

اے آر وائی نیوز کی بندش کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو چینل کی نشریات بحال نہ کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ چیئرمین پیمرا 7 ستمبر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی بحالی کے متعدد احکامات کے باوجود نشریات کی بحال نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے چیئرمین پیمرا کو چینل کی نشریات بحال نہ کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں 7 ستمبر کو عدالت  میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت بیرسٹر عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت 10 اور پھر 12 اگست کو متعدد بار اے آر وائی نیوز کی بحالی کے فیصلے جاری کرچکی ہے لیکن پیمرا اس پر عملی اقدام کے بجائے صرف رسمی اور کاغذی کارروائیاں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی چیئرمین پیمرا کسی بھی چینل کی بلا تعطل نشریات کی فراہمی یقینی بنانے کے پابند ہیں، اس لیے عدالت کے حکم کے باوجود صرف خانہ پری کرنے پر ان کے خلاف عملی کارروائی ہونی چاہیے۔سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ عدالت اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بحالی لیے 5 بار احکامات جاری کرچکی ہے لیکن نشریات بحال نہیں ہوسکی ہے اس لیے ایک شوکاز جاری کیا جاتا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔توہین عدالت کے شوکاز نوٹس  میں چیئرمین پیمرا کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 7 ستمبر کو ذاتی طور پر آکر اس کی وضاحت کریں کہ عدالت کے واضح احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوسکا۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں