SAHAFAT KA SATYANAS HOGYA 583

شہبازگل کے کمرے پر چھاپا،مطیع اللہ جان کو نے مذمت کردی۔۔

اینکر پرسن مطیع اللہ جان نے شہباز گل کے کمرے پر گزشتہ شب مارے گئے چھاپے کو نالائقی اور قابلِ مذمت قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “پولیس ریمانڈ ملزم کو اس کی رہائش گاہ میں لے جانا معمول ہے مگر ملزم کی رہائش گاہ میں میڈیا کو ساتھ لے کر داخل ہونا،تحویل میں ملزم کا میڈیا پر انٹرویو ریکارڈ کروانا، شواہد کو بغیر دستانے ہاتھوں سے اکٹھا کرنا، پستول کو ملزم کے ہاتھ میں تھمانا، تفتیش یا صحافت نہیں قابلِ مذمت نالائقی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ان کے کمرے سے ایک لوڈڈ ریوالور سمیت دیگر اشیا برآمد کی گئی تھیں۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں