اداکار احسن محسن کا کہنا ہے “کراچی کو اس صورتحال میں دیکھ کر میری خواہش ہے کہ سیاستدانوں اور سرکاری عہدے داروں کی قبریں بھی گدلے پانی سے بھر جائیں “۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئےاحسن محسن نے لکھا کہ میرے پیارے شہر کو اس حالت میں دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے،سیاستدانوں اور سرکاری عہدیداروں کی قبریں بھی گندے پانی سے بھر جائیں جیسے اس وقت کراچی کی گلیوں اور گھروں میں پانی داخل ہے “۔ ڈرامہ سیریل “پرچھائی “کے اداکار نے مزید لکھا کہ “نااہل لوگ کچھ ٹھیک نہیں کر سکتے ،آپ سماجی ،سیاسی اور اقتصادی طور پر صفر ہیں “۔واضح رہے کہ کراچی میں پری مون سون اور مون سون سپیل کے تحت شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

Facebook Comments
