معروف اداکار اور پروڈیوسر سعود قاسمی اپنی اہلیہ اداکارہ جویریہ سعود کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر لوگوں نے سعود اور جویریہ پرجونیئر فنکاروں کے پیسے ادا نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا شروع کر دیا کہ حج پر جانے سے پہلے لوگوں کے پیسے تو ادا کر دیتے۔ چینل 24نیوز کے مطابق جویریہ سعود کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی اس تصویر میں میاں بیوی نے احرام باندھ رکھا ہوتا ہے، جس پر کمنٹس میں نیمل شاہ نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”پہلے لوگوں کے پیسے تو واپس کر دیتیں، جو سلمیٰ ظفر، شیری شاہ اور بہت سے جونیئر فنکاروں کے آپ نے ادا کرنے ہیں۔سیدہ کاظمی نامی ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”لوگوں کے پیسے لوٹ کر حج کرنے جا رہے ہیں۔“راجا محمد عثمان نامی صارف نے لکھا ہے کہ ”اللہ آپ کو حج کے بعد ہی ان لوگوں کے پیسے ادا کرنے کی ہدایت دے دے۔“ملک فلک نامی صارف کو جویریہ کی طرف سے یہ تصویر پوسٹ کرنا ہی پسند نہیں آیا اوراس نے اپنے کمنٹ میں لکھ دیا کہ ”پوری دنیا کو بتانا لازمی ہے کہ آپ لوگ حج کر رہے ہو؟

