gnn karachi bureau eid bada baray faaislay ka imkan

صحافی پر تشدد، سابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف مقدمہ درج۔۔

نیوزچینل جی این این  کے رپورٹرپرتشدد کرنے اورگاڑی کی ونڈسکرین توڑنے کے الزام میں سابق ڈپٹی سپیکراوران کے مسلح ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ نصیرآبادکو ادریس عباسی نے بتایا کہ میں ایک نجی چینل میں بطور رپورٹر کام کرتا ہوں ، 30جون کو بھاٹہ چوک مویشی مندی کے باہر فرائض سر انجام دے رہا تھا اس دوران سابقہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف قاسم خان سوری کی گاڑی گزری ان کے ساتھ مسلح افراد موجود تھے انہوں نے ہماری گاڑی زبردستی روک لی مجھ پر بدترین تشدد کیا گالیاں دیں اورچینل کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی اور جاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گئے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں