fia ka pcb par chaapa

نوازشریف حکومت سے خوش نہیں، نجم سیٹھی۔۔

سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جہاں تک مجھے احساس ہے نواز شریف اس سے خوش نہیں ہیں جس طریقے کیساتھ حکومت تیزی سے غیر مقبول ہو رہی ہے، وہ فکرمند ہیں، اگر الیکشن کال ہو گئے تو مسلم لیگ (ن )کا بڑا نقصان ہوگا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا  لندن اور اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں میں اختلاف تھا، زرداری صاحب بھی کہہ رہے تھے کہ ہمیں اس حکومت کو آگے لے کر جانا چاہیے، مفتاح اسماعیل بھی کہہ رہے تھے کہ حالات مشکل ہوں گے، مگر ہم اس پر قابو پا لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے شہباز شریف اینڈ کمپنی کو سمجھایا تھا کہ ہم خطرناک موڑ پر آگئے ہیں، ہمیں حکومت زیادہ دیر کیلئے نہیں لینی چاہیے۔ مگر شہباز شریف کی خواہش تھی کہ وہ اب وزیراعظم نہ بنے تو پھر کبھی نہیں بن سکتے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں