بول کے رپورٹرپر تشدد کرنے والا اہلکار معطل۔۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے رکن اور بول نیوز سے وابستہ  عبدالحسیب کو  شارع فیصل پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر سی آر اے کے نائب صدر عامر مجید کی سربراہی میں  ایس ایس پی ایسٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی . اس دوران واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی جس پر ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی گلشن اقبال نے عبدالحسیب پر تشدد کے واقع پر تشویش کا اظہار کیا عبدالحسیب پر تشدد کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں نے جو اس واقعہ میں ملوث تھے انہوں نے بھی عبدالحسیب سے معافی مانگی گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں عبدالحسیب کا موبائل فون بھی ٹوٹ گیا تھا۔ جس کا ازالہ بھی موقع پر ہی کردیا گیا ہے ۔ جس کے بعد تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے سی آر اے نے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس واقعے پر نہ صرف فوری تحقیقات کا حکم دیا ۔ بلکہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی صادر فرمائے تھے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں