saathi mujhe maghroor samajte hein | Saba Qamar

زندگی میں کوئی خاص آچکا ہے، صباقمر۔۔

اداکارہ صبا قمر نے منگنی ٹوٹنے کے کچھ عرصے بعد ایک بار پھر اپنی زندگی میں محبت کے لوٹ آنے کا اعتراف کر لیا۔ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں میزبان نے صبا قمر سے پوچھا کہ کیا آپ کی زندگی میں ان دنوں کوئی ’رومانس‘ ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ ”میری زندگی میں کوئی خاص شخص آ چکا ہے لیکن میں یہ نہیں بتانا چاہتی کہ وہ کون ہے۔ “ اپنے اسی انٹرویو میں صبا قمر نے یہ بھی کہا کہ ”میرا کوئی شوگر ڈیڈی نہیں ہے۔ میں اپنے بل خود ادا کرتی ہوں۔“ صبا قمر کی طرف سے اپنی نجی زندگی کی تفصیل نہ بتانے پر کچھ لوگوں نے ان کی تعریف کی مگر کچھ لوگ طنز کے تیر برسانے لگے۔اس ویڈیو پر کمنٹس میں“حسن عمران نامی شخص نے لکھا ہے کہ ”شہرت حاصل کرنے کا صحیح طریقہ ہے۔واضح رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ سال عظیم خان نامی شخص کے ساتھ منگنی کی تھی اور وہ شادی کا اعلان بھی کر چکے تھے تاہم عظیم خان پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا جس کے بعد صبا قمر نے شادی سے انکار کرتے ہوئے اس کے ساتھ منگنی توڑ ڈالی تھی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں