shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

اے آر وائی گروپ کے مالکان اسمگلرز ہیں، مریم نواز۔۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو سمگلر قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چینل کا بائیکاٹ کیا جائے۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اے آر وائی زرد صحافت اور گٹر جرنلزم کی تمام حدوں کو پار کرچکا ہے، یہ پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان بنا ہوا ہے، انہیں صحافت چھوڑ کر باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار  کرلینی چاہیے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کواے آر وائی کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے چینل مالکان  کو سمگلرز قرار دے دیا اور کہا کہ ن لیگ کو ان کا بدنما چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے۔دوسری طرف مریم نواز کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آنے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے۔مریم نواز کے ٹویٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا ” مریم نواز کا اے آر وائی کے بارے میں بیان بیہودہ ہے، جو میڈیا ہاؤس ان کی خواہشوں کا غلام نہ بنے یہ اس کو سبق سکھانے کی فکر میں پڑ جاتے ہیں، ن لیگ کو گونگا بہرا میڈیا چاہئے جو ان کے اشاروں پر چلے، ان کی خواہش اب پوری نہیں ہو گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں