eid ki khushiyan rohi channel ke reporters keliye mand

عید کی خوشیاں  روہی چینل کے رپورٹرز کیلئے ماند

پاکستان کے سب سے بڑے ٹی وی چینلز نیٹ ورک  سٹی نیوز نیٹ ورک  کے جنوبی پنجاب کی آواز روہی ٹی وی کے رپورٹرز کے کے لیے عید کی آمد کے ساتھ ہی آنے والی خوشیاں اُس وقت ماند پڑ گئیں جب رپورٹرز کو انتظامیہ کی جانب سے ایک میسج موصول ہوا۔ پپو کے مطابق میسج میں رپورٹرز کو پیغام دیا گیا کہ عید کی آمد کے موقع پر اپنے علاقہ کی نمایاں شخصیات، شاپنگ مالز، سُپر سٹورز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ ساتھ سیاسی شخصیات سے چینل کے لیے عید مبارک کے پیغام ریکارڈ کروا کر بھیجے جائیں لیکن یہ تمام پیغامات پیڈ ہونگے اور کم سے کم 25 ہزار روپے کا اشتہاری پیغام کی بُکنگ کی جائے۔ ایک طرف سما چینل کی جانب سے اپنے کارکنان کے لیے عید پیکج کی صورت میں 1 لاکھ روپے تک کی عیدی کا اعلان کیا گیا ہے تو دوسری جانب ساؤتھ پنجاب جو پہلے ہی پسماندہ سمجھا جاتا ہے کہ علاقائی رپورٹرز جو ایک عرصہ سے  بغیر تنخواہوں کے اپنے علاقہ میں ہونے والی غیر معمولی تبدیلیوں کو دُنیا تک پہنچانے کے لئے رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہیں پر ان سے مارکیٹنگ کے نام پر بزنس لینا کسی ظلم سے کم نہیں۔ ساؤتھ پنجاب کے قومی و علاقائی اخباروں میں یہ روایت پہلے سے ہی موجود تھی لیکن اب ٹی وی چینل میں مارکیٹنگ کا کام رپورٹرز سے لینا نا صرف ان کی پیشہ ورانہ فرائض میں رکاوٹ بنے گا بلکہ علاقائی رپورٹرز بھی ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ سٹی نیوز نیٹ ورک  کے بانی محسن نقوی صاحب ایک درویش منش انسان ہیں اور یقیناً فلاح انسانیت پر بھروسہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے بارے مشہور ہے کہ وہ اپنے چینلز میں کارکنان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ محسن نقوی صاحب کو چاہیے کہ تنخواہوں سے محروم ساؤتھ پنجاب کے چینل روہی ٹی وی کے رپورٹرز پر مارکیٹنگ کے نام پر ڈالے جانے والے بزنس کے بوجھ کو ناصرف ختم کر دینا چاہیے بلکہ عید کے موقع پر انہیں خصوصی عید پیکج بھی دیا جائے تاکہ ان میں تنخواہ نا ملنے کے احساس کو ختم کیا جا سکے اس طرح نا صرف رپورٹرز مزید دلجوئی سے کام کریں گے بلکہ پورا سال فخر سے کہہ سکیں گے کہ ان کے ادارے نے عید کے موقع پر ان کا خاص خیال رکھا اور محسن نقوی نے عید کی خوشیوں میں ان کو اپنے شریک رکھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں