نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کو سٹوڈیو آنے کی دھمکی دی۔ جب لیگی رہنما سماء ٹی وی کے سٹوڈیو میں پہنچے تو عثمان ڈاروہاں سے جاچکے تھے۔اینکر پرسن پارس جہانزیب کے پروگرام کے دوران عثمان ڈار اور محسن شاہنواز رانجھا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ پی ٹی آئی رہنما نے لیگی رہنما کو چیلنج دیا کہ گھر میں بیٹھے کیا کر رہے ہو، یہاں سٹوڈیو میں آؤ تو تمہاری منجی ٹھوک دوں گا۔ ان کی اس بات پر محسن شاہنواز رانجھا پروگرام بیچ میں چھوڑ کر سماء ٹی وی کے سٹوڈیو کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ جب وہ اٹھنے لگے تو عثمان ڈار نے سماء ٹی وی والوں سے کہا کہ وہ اپنے کیمرے باہر نکالیں ، آج یہیں پر تماشہ لگے گا۔اسی پروگرام کے ایک اور کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محسن شاہنواز رانجھا سماء ٹی وی کے اسی پروگرام کے سٹوڈیو میں پہنچ گئے لیکن جب وہ وہاں آئے تو اس وقت تک عثمان ڈار وہاں سے جاچکے تھے۔دوسری جانب عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما لائیو شو کے دوران نہیں بلکہ پروگرام ختم ہونے کے پونے گھنٹے بعد سٹوڈیو آئے تھے.

