tajir ko blackmail karne wala sahafi giraftaar

تاجر کو بلیک میل کرنے والا صحافی گرفتار۔۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے راجن پور سے مبینہ طور پر ایک تاجر کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے والے صحافی کو گرفتار کرلیا۔جرنلزم پاکستان کے مطابق  شکایت کنندہ امجد فاروق، ایک تاجر اور لینڈ ڈویلپر، نے بتایا کہ قدیر احمد اور اختر ملک (دونوں صحافی ) نے ان کے خلاف سوشل میڈیا چینل، فیس بک اور مختلف واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے پروپیگنڈا مہم شروع کی تھی۔

FIA (ملتان سرکل) نے صحافی اور اس کے ساتھی کے خلاف دفعہ 13, 14, 20, 24, PECA 2016 R/w 384, 419, 420, 506, 109 PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تاہم گرفتار ملزم کے ساتھی  اختر ملک  5 مارچ تک قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں