khatoon anchor se jhagra khatam karne ki mashroot paishkash

خاتون اینکرسے جھگڑا ختم کرنے کی مشروط پیشکش

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے  میزبان نادیہ خان سے جھگڑا ختم کرنے سے انکار  کردیا ہے، تاہم یہ واضح کیا کہ نادیہ خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم کرسکتی ہوں، جب تک وہ معافی نہیں مانگیں گی میں  تنازع ختم نہیں کروں گی۔جیونیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ   میں نے جب ویڈیو ہٹانے کا کہا تو نادیہ خان نے جواب دیا کہ مجھے تنگ مت کرو ،   گرین لائن کی بسیں وفاق کے بجائے سندھ نے فراہم کیں، سندھ نے بسوں کیلئے وفاق کو پیسے دیے تھے۔یا د رہے کہ ایک تقریب کے دوران نادیہ خان نے شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے ان کے میک اپ سے متعلق سوالات کیے تھے۔شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کا انداز پسند نہ آیا جس کے بعد انہوں نے نادیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں