nadia khan ke khilaaf cybercrime mein case ka aelan

نادیہ خان کے خلاف سائبرکرائم میں کیس کا اعلان۔۔

شرمیلا فارقی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کررہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں۔ ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا۔ نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ نادیہ خان کی اس حرکت پر ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کریں گی۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میری والدہ سادہ خاتون ہیں، انہوں نے تین ماہ قبل اپنے شوہر کو کھویا ہے، وہ ان کے بغیر جینے کی کوشش کر رہی ہیں۔شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس کرنے کو کچھ ہے نہیں، تو آپ ایسی ویڈیوز بناکر ریٹنگ اور شہرت چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کی جگہ کوئی اور بھی ہوتا تو وہ ایسا ہی اقدام اٹھاتیں۔شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ وہ اس معاملے کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ کے سامنے اٹھانے والی ہیں اور وہ باضابطہ طور پر انہیں اس معاملے کے بارے میں تحریر کرنے جارہی ہیں جبکہ وہ اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آپ صرف اپنی سستی شہرت کے لیے کسی کی بے عزتی کرنے کے لیے عورت یا حتیٰ کہ مرد کا بھی استعمال نہیں کرسکتے۔شرمیلا فاروقی نے یہ بھی کہا کہ میں اس عورت کا مقابلہ کرنے جارہی ہوں، اور اگر اس کے لیے کورٹ میں درخواست بھی دینی پڑی تو دیں گی۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں