poling mein badnaami karne walo ke khilaaf karrawai ka aelaan

پولنگ میں بدامنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان۔۔

لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2022 ءچیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان کی نگرانی میں لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پائینیئر پینل، فرینڈز پروگریسو الائنس پینل اور جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا ۔ الیکشن میں1734ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔حتمی نتائج کے مطابق صدرکی نشست پراعظم چوہدری نے 636 و وٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدواران بابر ڈوگر 623 ، جاوید فاروقی 312 اورزاہد شیروانی نے129 ووٹ حاصل کئے ۔ سینئر نائب صدر کی نشست پرسلمان قریشی 656 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل ظہیر احمد بابر نے618اور شکیل سعید نے404 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کی نشست پر ناصرہ عتیق نے 678 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران میں احمد رضا نے499 اور احمد فراز نے492ووٹ حاصل کئے، سیکرٹری کی نشست پرعبدالمجید ساجد نے کامیابی حاصل کی اور715 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران میاں عابد نے524 اور زاہد چوہدری نے458 ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرسالک نواز687ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل امیدواران ہما میر نے550 اور محمد شاہنواز رانا نے 450 ووٹ حاصل کئے،فنانس سیکرٹری کی نشست پرشیراز حسنات 688 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران محمد عمر جاوید 584 اور خواجہ نصیر نے426 ووٹ لئے۔گورننگ باڈی کی کل 9 نشستوں پر سعدیہ خان625 ، روبا عروج619 ، احمر کھوکھر546 ، مدثر حسین تتلہ479 ، ظہیر شیخ455 ، محمد ذوالقرنین رانا453 ، عاطف پرویز431 ، ڈاکٹر شجاعت418 اور سید رضوان شمسی413 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔اس موقع پرنومنتخب صدر اعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور بہترین الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔انھوں نے مزید کہاکہ جس طرح صحافتی برادری نے انھیں جس امید کے ساتھ عزت سے نوازاہے وہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ان کی خدمت کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج گروپوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے اور تمام منتخب افراد ملکر صحافیوں کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔انھوں نے مزید کہاکہ 26 دسمبر 2021 ءکو پولنگ کے دوران جو بدامنی ہوئی اس میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ملک بھر میں جو لاہور پریس کلب کی بدنامی ہوئی ہے اس کا تدارک کیا جاسکے۔اس موقع پر نو منتخب سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ نومنتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح کیلئے مثالی کام کرے گی اور لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبز کیلئے ایک مثال ہوگا۔انھوں نے صدر اعظم چوہدری کی 26 دسمبر کو الیکشن میں بدامنی کی تحقیقات کرانے کے عمل میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کلب ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا اور انہیں ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں