teeno wives saath nai rehtin

اقرارالحسن نے بھی کھری کھری سنادی۔۔

سانحہ مری میں تقریباً دو درجن افراد کی اموات پر جہاں ملک بھر میں عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں  اینکر پرسن اقرار الحسن نے بھی حکومت کو کھری کھری سنا دیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا کہ  حکومتی سوشل میڈیا سیلز ، ان کے پروردہ اکاؤنٹس اور انصافی دوست صبح سے ” جام عوام ” کی رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ جنہوں نے حکومت اور انتظامیہ کی ایک نہ سنی ۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ   قصور واقعی عوام کا ہے جس نے آپ کو ووٹ دئیے اور جو سیاحت کے فروغ کے نعرے لگاتی حکومت پر یقین کر بیٹھی۔مری میں سہولیات کا فقدان  تھا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر میں ہزاروں  افراد کے داخلے کے باعث مری کے ہوٹلوں میں جگہ موجود تھی نہ ہی گاڑیوں کی پارکنگ کانظام تھا جبکہ برف کے طوفان کےباعث متعدد مقامات پر  درخت گرنے کے باعث شاہرات  بند  ہونے کے باعث سیاح بری طرح پھنس گئے ۔ہزاروں سیاح اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل ہی محفوظ مقامات کی طرف گئے ۔  سانحہ مری اور گلیات پر پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے ۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں