minar e Pakistan tiktoker case camera man ki zamanat manzoor

متنازع خاتون ٹک ٹاکر سے پھر نازیبا حرکات، مقدمہ درج۔۔

عائشہ اکرم نے ٹکر مار کر زخمی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق کچھ دن قبل شاہدرہ کے ٹول پلازہ کے قریب ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں کہ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا جس حوالے سے پولیس نے بعدازاں بیان میں کہا تھا کہ حادثہ ٹک ٹاکر کا برقع ٹائرمیں آنے باعث پیش آیا تاہم اب خبر موصول ہو رہی ہے کہ انہیں کسی موٹر سائیکل سواروں نے ٹکر ماری ۔عائشہ اکرم نے ایس پی سٹی اورڈی ایس پی شاہدرہ کو بیان دیتے ہوئے کہا بھائی کے ساتھ جاتے ہوئے ملزمان نے نازیباحرکات کیں اور پھر ٹکرماری، واقعے میں عائشہ اکرم اور اس کا بھائی دونوں زخمی ہو گئے تھے۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں