peca par sahafi tanzeemo ke khadshaaat durust sabit horhe hen

میڈیا حکومت کی آنکھیں اور کان ہے، حسان خاور۔۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ سی پی این ای کی میٹنگ میں دو کمیٹیاں بنانے پر اتفاق ہوا۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مقامی ہوٹل میں سی پی این ای کے اجلاس میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک کمیٹی موجودہ معاملات، اشتہارات کی مناسب تقسیم، علاقائی اخبارات کے رول سمیت دیگر امور پر کام کرے گی جبکہ دوسری کمیٹی میڈیا کو ڈیجیٹل دور میں لے جانے کے حوالے سے اصلاحات پر کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارے معاشرے کا پریشر والو اور حکومت کی آنکھیں اور کان ہے۔ عوام کے جذبات حکومت تک پہنچانے اور معروضی رپورٹنگ کے ذریعے اصلاحات میں مدد کرنا میڈیا کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو ملکر ملکی مسائل کے طویل المدتی حل کے متعلق سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ 330 ارب روپے سے شروع کیا جانے والا پنجاب ہیلتھ انصاف کارڈ پروگرام اس بے مثال پرفارمنس کی ایک جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے عوام کو کام کی بجائے ڈھنڈورا پیٹنے، سیاسی مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے اور موروثی سیاست کی عادت ڈال دی۔ آج حکومت کی ساری توجہ پرفارمنس اور بہتر گورننس، سیاسی مخالفین کو عزت دینے اور خاندانوں کی بجائے وزراء اور محکموں کو بااختیار بنانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ ن کی سیاست وینٹی لیٹر پر ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف متحد اور سنجیدہ ہوتی تو لانگ مارچ کے لیے چار ماہ کے بعد کی تاریخ نہ دیتی۔ جنہوں نے کچھ نہ کرنا ہو وہ آج کی تاریخ میں ہی کر گزرتے ہیں۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں