zia uddin go sahafi taziati reference ka ineqaad

ضیاالدین حق گو صحافی، تعزیتی ریفرنس  کا انعقاد۔۔

رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا ضیاء الدین مرحوم کے ساتھ 45/50سال کا تعلق رہا ہے، ضیاء الدین صاحب نے ساٹھ سال صحافت میں گزارے اور کوئی شخص ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتا وہ حق گو صحافی تھا انہوں نے کبھی میڈلز لینے کی خواہش نہیں کی تھی۔  راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ دستور کے زیر اہتمام سینئر صحافی ضیاء الدین مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے کہا ضیاء الدین صاحب ایڈیٹر انسٹیٹیوشن کا آخری چراغ تھے کبھی کسی دباو کو قبول نہہں کیا اپنے پورے کیرئیر میں اصولوں پر سودے بازی نہیں کی وہ آرٹیکل لکھتے تھے ان سے کبھی کوئی حکومت خوش نہیں ہوتے تھے صحافتی تنظیموں کہ یونیفکیشن کے لیے بہت کوشش کی۔ سینئر صحافی و ایڈیٹر روزنامہ جنگ راولپنڈی حنیف خالد نے کہا کہ آزادی صحافت کے درخشاں ستارے تھے ،میرےاستاد تھے آزادی صحافت کی خاموش جنگ لڑی ۔گروپ بندی کرکے ہم نے صحافیوں کی عزت خاک میں ملا دی ہے۔ سینئر صحافی حامد میرنے کہا صحافیوں میں ڈویژن ایک سازش کے تحت کی گئی ہے بہت جلد حقائق سامنے آ جائیں گے جو اپنے آپ کو بہت مخلص سمجھتے ہیں اگر وہ چاہتے ہیں کہ بے نقاب نہ ہوں تو اس ڈویژن کو جو ایک ہونا چاہتی ہے ہونے دیں ورنہ ہم سب برباد ہو جائیں گے۔ سینئر صحافی فواد نے کہا ضیاء الدین کہ ایک خاصیت یہ تھی کہ وہ اپنے نظریے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گذشتہ دو دہایئوں سے صحافت میں جو تبدیلیاں آئیں ان پر پریشان بھی رہتے تھے ۔ضیاءالدین مرحوم ایک بڑی شخصیت تھے۔ پچھلے چند سال میں جو لوگ صحافت میں آئے ہیں وہ صحافت اور سینئر صحافی میں رشتہ نہیں جوڑ پائے جو ہونا چاہیے ،ضیاء الدین صاحب کی موت ہمارے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ سینئر صحافی طارق عثمانی نے کہا ضیاءالدین صاحب کی رہنمائی میں ہم نے اپنی ٹریڈ یونین چلائی ،پی ایف یو جے کی دھڑے بندیوں کی وجہ سے کافی نالاں تھے ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایک اچھے انسان تھے۔ خاور نواز راجہ سابق صدر آر آئی یو جے دستور نے کہا ایک انتہائی باکردار اور ملنسار شخصیت تھے۔ سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آبادشکیل قرار نے کہا ہم ہمیشہ کسی کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ہی کیوں یاد کرتے ہیں ضیاءالدین صاحب نے جو صحافت کی آج کے دور میں اس کے متعلق سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں