democratic group ka election committee par izhar e aetamad

ڈیموکریٹس گروپ کا الیکشن کمیٹی پر اظہار اعتماد۔۔

دی ڈیموکریٹس نے صدر فاضل جمیلی سمیت کراچی پریس کلب کے دیگر عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گروپ نے الیکشن کمیٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دی ڈیموکریٹس نے 211 اراکین کے لیے متبادل پلاٹس کے انتظام، کلب کی گرانٹ پانچ کروڑ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی اراکین کلب کو مبارکباد دی ہے۔ دی ڈیموکریٹس کا اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر صحافی مشتاق سہل نے کی۔ اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سابق صدور امتیاز فاران، طاہر حسن خان، سابق نائب صدور سعیدسربازی، نواب قریشی، سابق سیکریٹری مجاہد بریلوی، عابد حسین، رفیق شیخ، رفیق بشیر، عامرشیخ، رفیق بھٹو، منیر نارائی، مونا خان، لیاقت مغل، آصف شیخ، اختر شاہین رند، نصیراحمد، عارف بلوچ، ندیم زبیری، ارشاد کھوکھر، سعید لاشاری، ابوالحسن، شہادت بلوچ، محمد ناصر، فداعباسی، اشرف بھٹی، نیازکھوکھر، عبدالجبار ناصر، عزیز سنگھورو، عبدالرشید میمن، ظفر خان، محمدفاروق، ذوالفقار ووہوچو، ظہیر شیخ، وسیع قریشی، حفیظ بلوچ، شوکت کورائی، قاضی مہران،  معین الحق، اخترنواز شیخ، سعید قریشی، فرحان  راجپوت، شکیل سومرو، رفیق شیخ سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فاضل جمیلی نے کہا کہ پریس کلب کے مسائل حل کرنے کا سہرا ہمیشہ دی ڈیموکریٹس کے سر جاتا ہے، پلاٹوں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ کلب کی گرانٹ کو دگنا کروایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کلب کے نئے ممبرز کے پلاٹوں کا مسئلہ آئندہ سال اس کو بھی حل کردیا جائے گا۔ سابق صدر امتیاز فاران نے دو قراردادیں پیش کیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ دی ڈیموکریٹس نے صدر فاضل جمیلی سمیت کراچی پریس کلب کے دیگر عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ گروپ نے چیئرمین ڈاکٹر توصیف اور دیگر اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے الیکشن کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر اراکین نے صدر فاضل جمیلی کو ذبردست خراج تحسین  پیش کیا۔ اراکین نے مسائل کے حل پر اراکین کلب کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں نصیر احمد کی سربراہی میں گروپ کی ایک کمیٹی قائم کی گئی جو انتخاب لڑنے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں وصول کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں لیاقت مغل، اختر شاہین رند، ذوالفقار ووہوچو، اشرف بھٹی، ابوالحسن شامل ہیں۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں