sahafio ki record tadaad paband salasal

صحافیوں کی ریکارڈ تعداد پابندسلاسل۔۔

دنیا کے مختلف ممالک میں رخصت ہوتے سال 2021 میں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد کو جیل بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔نیویارک کی کمیٹی برائے جرنلسٹ پروٹیکشن (سی جے پی) کے مطابق گرفتار ہونے والے صحافیوں میں بیشتر کا تعلق چین اور میانمار سے ہے، فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی جے پی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں رواں سال 293 صحافیوں کو قید کیا گیا ،چین میں 50، برما میں 26، مصر میں 25، ویتنام میں 23 اور بیلاروس میں 19 صحافیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا،سعودی عرب، ایران، ترکی، روس، ایتھوپیا اور ارتریا کی جیلوں میں قید صحافیوں کا ذکر کرتے ہوئے سی جے پی نے کہا کہ یکم دسمبر تک دنیا بھر کی جیلوں میں قید صحافیوں کی تعداد 293 تک جاپہنچی ہے،گزشتہ سال یہ تعداد 280 تھی۔سی جے پی مسلسل 6 سال سے دنیا بھر میں جیل بھیجے جانے والے صحافیوں کا ریکارڈ تیار کر رہی ہے، ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خبر نشر کرنے یا عوام کو آگاہی فراہم کرنے پر جیل بھیجنا آمرانہ حکمرانی کی علامت ہے،سی جے پی 40 سال سے صحافیوں کے قتل، گرفتاری، تشدد اور انہیں دھمکانے کے عمل کی مذمت کر رہا ہے۔۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں