lifafa sahafi ko jootay maaruga wazir e azam azad kashmir

لفافہ صحافیوں کوجوتے ماروں گا، وزیراعظم آزادکشمیر۔۔

میں اپنے مخالف اخبارات اور انکے صحافیوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان کیلئے میرے پاس لفافہ کوئی نہیں ہے میں لفافے دینے والا آدمی نہیں ہوں،اگر اس بنیاد پر نیازی کو بلیک میل کریں گے۔۔جھوٹی خبریں لگائیں گے ،تو میں ایسے لوگوں کو جوتیاں ماروں گا ، ہم کام کرنے والے لوگ ہیں ،ہمارے کام لوگوں کو بتاؤ،پاکستان اور آزاد کشمیر کے میڈیا کو الزامات کے ان لفظوں میں ’’خبردار اور متنبہ‘‘ کرنےکایہ انداز کسی معمولی شخص کا نہیں بلکہ اس شخصیت کا ہے جو آزادکشمیر کی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں، اپنے ان ’’زریں خیالات‘‘ کا اظہار سردار عبدالقیوم نیازی نے گزشتہ روز پونچھ ڈویژن میں واقع اپنے آبائی علاقے عباسپور میں ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔میڈیا میں اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو انجام سے خبردار کرتے ہوئے ’’ انہوں نے فرمایا‘‘ ایسی خبریں مت پھیلاؤ جو تم اپنی ذات کے لیے کرتے ہو، جو اپنی ذات کے لیے کام کرنے والے لوگ تھے ان کا انجام دیکھ لو، اگر اسی طرح کرو گے تو پھر اپنا انجام بھی دیکھ لینا ۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں