adakara par hamla muqadma darj karlia gya

اداکارہ پر حملہ، مقدمہ درج کرلیاگیا۔۔

اداکارہ ماہ نور کی  پرفارمنس کے دوران درجنوں افراد نے سٹیج پر  دھاوا بول دیا اور ہلڑ بازی کی ، نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کے ایبٹ روڈ پر موجود تھیٹر میں 60 سے زائد افراد نے اداکارہ پر حملہ کردیا۔ٹی وی چینل کے مطابق اداکارہ کے سٹیج پر آتے ہی تھیٹر کے اندر جمع ہوئے ہجوم نے گالم گلوچ بھی کی ، ماہ نور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہجوم میں موجود کچھ لوگوں کی طرف سے اسے قتل کی دھمکیاں بھی ملیں ۔قلعہ گجرسنگھ  تھانے میں درج مقدمے میں اداکارہ نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش کی استدعا کی  جس پر پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں