پنجاب میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، فلم اسکول کے قیام کی منظوری۔۔

ن لیگ میڈیا سیل سے کتنے صحافی پیسے لیتے تھے؟؟

سینئر صحافی ماریانہ بابر نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو نون لیگی میڈیا کی جانب سے تنخواہیں وصول کرنے والے صحافیوں اور اینکرپرسنزکا نام بھی بتائیں۔۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ۔۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صحافیوں کو پارٹی فنڈز یا سرکاری  خزانے سے  ادائیگی کی گئی۔اسلام آباد میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے، مریم کے پاس ایک لیک ہونے والی ویڈیو تھی جس میں وہ چار ٹی وی چینلز کو اشتہارات بند کرنے کی ہدایات جاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے ندیم ملک کا نام بھی ایسے شخص کے طور پر لیا جو مسلم لیگ ن کی حمایت نہیں کر رہا ہے۔ اس لیے چینل کو مزید اشتہارات نہیں دیے جائیں۔اشتہارات روکنے کے اعتراف کے بعد مسلم لیگ ن کو تنقید کا سامنا ہے۔ اس نے یہ کہہ کر تنقید کا رخ موڑنے کی کوشش کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حکومت کی نہیں پارٹی فنڈ سے اشتہارات کی بات کر رہے تھے۔ماریانہ بابر کا کہنا ہے کہ ۔۔ یہ عوامی مطالبے کا معاملہ ہے،جسے ہمیں جاننے کی ضرورت ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں