eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

صحافی برادری لانگ مارچ کی منتظر ۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے ،بدھ کو قومی جرنلسٹس کنونشن میں پیش کردہ چارٹرفریڈم آف سپیچ اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ  مسلم لیگ(ن) پی ایف یوجے کے لانگ مارچ میں شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ، نالائق حکومت اپنی نالائقیاں چھپانے کے لئے میڈیا اتھارٹی بنا رہی ہے ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ قومی جرنلسٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ، اگر سیاست دانوں نے گولیاں کھائی ہیں تو صحافی برادری بھی اس ظلم کا شکار رہی،  میڈیا کا گلا گھونٹنا ملک کے گلے گھوٹنے کے مترادف ہے،آج کہا جاتا ہے کہ مثبت رپورٹنگ کریں، کیا مہنگائی پر بات نہ کرنا مثبت رپورٹنگ ہے ؟ حکومت کے قصیدے پڑنا کیا مثبت رپورٹنگ ہے ؟ آج یہ بات زبان زد عام ہے کہ ملک کا بیڑا غرق ہو چکا، پریس کتنا جھوٹ بول سکتا ہےسب کچھ آویزاں ہے،  آج میڈیا کو مکمل آزادی کی ضرورت ہے ،اس گرتی ہوئی خوف کی دیوار کو ہم نے ایک دھکا اور دینا ہے، میں اور میاں نواز شریف میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں، جو بھیک مانگ کر اقتدار میں آئیں وہ قانون سازی بھی انہی کے لیے کرتے ہیں ، آج پی ایم ڈی اے کے شکنجے میں میڈیا کو باندھا جا رہا ہے، میں نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار میڈیا پر قدغن لگانے کے پروگرام میں ڈیولپمنٹ کا لفظ دیکھا، ، آج سچ کی پاداش میں صحافیوں کو اغوا اور گولیاں ماری جاتی ہیں، پیپلزپارٹی کے سینیٹر (ر) فرحت بابر نےکہاکہ پیپلز پارٹی کبھی بھی آزادی صحا فت کے خلاف کھڑی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم میڈیا کو پابندیوں میں جکڑ نے کے حامی ہیں، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس شہزادہ ذوالفقار نے کہاکہ 2008ء کے بعد سے 26 صحافی اپنی جانیں دے چکے ہیں اور 14 صحافی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ 12کے قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں ہے ، پوری صحافی برادری لانگ مارچ کی تاریخ کی منتظر ہیں ، ہم پندرہ دن کی تیاری کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گےجو کوئٹہ سے شروع ہو گا اور 10 دنوں میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،رحیم یار خان ، بہاورلپور ،ملتان ،فیصل آباد اور لاہور سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے ،اس لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں گے،سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے کہاکہ حکومت سب کو ختم کرکے پاکستانی میڈیا اتھارٹی بل لانا چاہتی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں ۔پی ایف یو جے نے ہر دور میں کالے قوانین کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے، آخر میں ناصر زیدی نے چارٹر آف فریڈ آف سپیچ پڑھ کر سنایا اور شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر چارٹر کے حق میں ووٹ دیا،نومنتخب صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے وکلاء کی جانب سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا،عاصمہ شیرازی نے کہا کہ آج ہماری آواز کو دبانے کے لئے گالی اور گولی کا استعمال کیا جارہا ہے ،ذہنوں پر پہرے لگائے جارہے ہیں ، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود صحافی جھکیں گے نہ ڈریں گے اور نہ ہی بکیں گے ، یہ قلم نہ کبھی رکا ہے اور نہ رکے گا ۔ملک کے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے صحافیوں نے پی ایف یو جے کی قیادت سے کہا کہ ہم آپ کی قیادت میں لانگ مارچ کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ تمام صحافی برادری اور تمام سیاسی پارٹیوں کے ورکرز اس لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں ، آج آپ تاریخ کا اعلان کریں اور ہم اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے ،جماعت اسلامی کی عائشہ سید نے کہا کہ ہم پی ایف یوجے کے مطالبات کے حق میں ہیں ،سینئر صحافی حامد میر نے اپنے خطاب میں کہاکہ جو بھی صحافی ڈکٹیشن نہیں لیتا اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے، پہلے ہمارا دشمن ہمیں معلوم ہوتا تھا مگر آج وہ دشمن نامعلوم ہوتا ہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں