wafaqi wazeer ki media ko kut lagane ki dhamki

وفاقی وزیرکی میڈیا کو ’’کُٹ‘‘ لگانے کی دھمکی۔۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور میڈیا کو اپنے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں اسد عمر نے میڈیا پر بھی سخت تنقید کی اور ساتھ ہی دھمکی بھی دے ڈالی کہ میڈیا والے پی ڈی ایم والوں کے سہولت کار ہیں، پی ڈی ایم اور میڈیا میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے، لانگ مارچ کا سوچنا بھی نہ یہاں ہجوم دیکھو ، یہاں آو¿ گے تو بڑی ک±ٹ پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ’خان جھکا نہ ڈرا، پہلے مودی نے للکارا تو دو جہاز گرائے، نواز شریف بیٹوں اور سمدھی سمیت بھاگ گئے ہیں، عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں یہ پیسے عوام کے لیے ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں