stage drama ke dauran fankaar ke aghwa ki koshish

اسٹیج ڈرامے کے دوران فنکاروں کے اغواکی کوشش۔۔

راولپنڈی  میں اسٹیج ڈرامہ کے دوران ہلڑ بازی کرنے اور آرٹسٹوں کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ کینٹ کو افتخار شہزاد سکنہ شیراز تھیٹر حیدر روڈ راولپنڈی نے بتایا کہ سائل کے پاس حماد آیا جس نے مجھے مستانی نامی لڑکی کو تھیٹر ڈراموں میں کام نہ دینے کا کہا‘ میرے انکار پر وہ طیش میں آ گیا اور مجھے دھمکیاں دینے لگا۔ 5نومبر کو ڈرامہ چل رہا تھا اور میرے عملے کے لوگ ہال میں موجود تھے کہ اس دوران حماد، تحسین، تبریز کیانی اور دو نامعلوم افراد مسلح آ گئے۔ اس سے قبل حماد نے دس بارہ دیگر افراد کو بھی ٹکٹ لیکر اندر بٹھایا ہوا تھا‘ ان سب نے میرے عملے کے لوگوں کو مارنا شروع کر دیا اور سٹیج پر چڑھ کر آرٹسٹوں کو اغواء کرنے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے تھیٹر کے شیشے توڑ دیئے‘ مجھے جان سے مارنے کیلئے حماد نے للکارا‘ مقامی پولیس کے آنے پر حماد وغیرہ موقع سے فرار ہوگئے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں