bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

نعمان نیازکےمتبادل میزبان سامنے آگئے۔۔

قومی ہیرو اور دنیا کے فاسٹ ترین باولر شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے معاملے پر پی ٹی وی نے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو تحقیقات مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیاہے جس کے بعد پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے میزبانی کے فرائض ثناءمیر اور ڈیوڈ گروور کو سونپ دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹی وی  پر کیئے جانے والے سلوک پر تمام پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک زبان ہو گئے ہیں اور انہوں نے کافی غم و غصے کا اظہار بھی کیا ، جس کے بعد اب تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کی سابق مایہ ناز کپتان ثناءمیر اور ڈیوڈ گروور کو میزبانی کے فرائض دیئے گئے ہیں ۔جسے وہ بخوبی نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں