trainee reporter ke qatal ka mamla hal

ٹرینی رپورٹر کے قتل کا معملہ حل۔۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کا معمہ حل کرلیا، قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔مقامی اخبار میں ٹرینی رپورٹرمحمد علی کو ابراہیم حیدری الیاس گوٹھ میں فائرنگ کر کے 9 اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا، قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قاتل کو مقتول کے قریبی رشتے دار نے قتل کی سپاری دی، جمیل نامی شخص مقتول کا رشتے دار تھا اور ذاتی رنجش پر قتل کروایا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے آلۂ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل تحویل میں لے لی، گرفتار ملزمان میں جمیل، لقمان شاہ اور سجاد خان شامل ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں