superman pakistan ka hamdard bharti propaganda

سپرمین پاکستان کا ہمدرد، بھارتی پراپیگنڈا۔۔

ڈی سی کومکس کی جانب سے بنائی جانے والی ایک اینیمیٹد فلم ’ان جسٹس‘ میں کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے پر سوشل میڈیا پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے فلم کے ایک سین میں مقبوضہ کشمیر کا نام لے کر کہا جارہا ہے کہ ’سپر مین اور ونڈر وومن نے یہاں موجود تمام فوجی ساز و سامان تباہ کرکے اسے اسلحے سے پاک علاقہ قرار دے دیا۔ویڈیو میں سپر ہیروز مقبوضہ کشمیر میں تمام فوجی سازو سامان کو تباہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اس فلم کے سین پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے اور سپر مین کو پاکستان کا ہمدرد قرار دیا ہے۔اگرچہ ویڈیو میں بھارت کا نام نہیں لیا گیا مگر دنیا اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت ہی وہ ملک ہے جس نے لاکھوں کی تعداد میں مسلح فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر کے اور اسلحے کے بےدریغ استعمال سے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں