sahafion ke plots ki 80 feesad adaigi keliye hukoomat sindh karegi

سما کے خلاف کیس میں بیان ریکارڈ کرادیا۔۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سٹی کورٹ پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے سماہ ٹی وی اور پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر مقدمات میں اپنے بیان معزز عدالت میں جمع کروا دئیے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے سماہ ٹی وی اور حلیم عادل شیخ کے خلاف سول اور کرمنل کیسز دائر کئے ہیں ۔سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ۔۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سما ٹی وی کے خلاف 3 مختلف سول اور کرمنل کیسز میں آج دو کے بیان ریکارڈ کروائیے ہیں۔ مجھ پر مختلف جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے گئے ہیں،  جس پر میں نے سماہ ٹی وی اور حلیم عادل شیخ کو نوٹس بھیجے تھے۔دونوں کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر قانونی راستہ اختیار کیا ہے جو میرا حق ہے۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ اور سما ٹی وی کے خلاف سول کے ساتھ ساتھ کرمنل کیسز بھی دائر کئے تھے، تین میں سے دو میں معززعدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا باقی ایک کیس میں سولہ اکتوبر کو بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں