ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمد زئی سے انجمن اخبار فروشاں کے صدر عبدالنبی سمالانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اورانھیں صوبہ بھر میں اخبار فروشوں اور ہاکرز کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمد زئی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صوبہ بھر میں اخبارات اور جرائد کی ترسیل و طلب و رسد و فروخت میں اخبار فروشاں و ہاکرز کی کاوشوں کو سراہتا ہے، ہاکرز ویلفیئر فنڈ 2020 کی پالیسی کی منظوری کے بعد انکی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر فنڈز کے اجراء کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے۔انجمن اخبار فروشاں کے صدر عبدالنبی سمالانی نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ ہاکرز اور اخبار فروشاں کی مجموعی ترقی فلاح و بہبود میں اپنا کردار اسی طرح ادا کرتے رہیں گے جبکہ ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے اجراء میں مسائل کے حل میں اقدام اٹھائیں گے۔

