میڈیا بل صحافیوں کی آوازدبانے کی سازش، نفیسہ شاہ۔۔

سینیئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آزادی صحافت پر قدغن اور صحافیوں کی آواز دبانے کی سازش ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فیصلہ آزادی صحافت پر براہ راست حملے کے مترادف ہے، فیصلے سے حکومت کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آگئے ہیں، سائبر کرائم کے تحت کارروائیوں کے بعد اب میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکومت کا اگلا ہدف ہے، تحریک انصاف کا دور سنسرشپ کے بدترین دور کے طور پر یاد رکھا جائیگا، حکومت کے آزادی صحافت پر مسلسل حملوں اور سنسرشپ سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے، اس اتھارٹی کے قیام کی ہر فورم پر بھرپور مخالفت کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں