pakistan mien shadia karoobari muaiday bangye

محرم کا احترام،متھیرانے سوشل میڈیا سے تصاویر ہٹادیں۔۔

معروف میزبان اور ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متھیرا کی جانب سے ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تصاویر ڈیلیٹ کیے جانے سے متعلق اطلاع دی گئی۔متھیرا نے پوسٹ میں لکھا کہ میں تصاویر کچھ وقت کے لیے ہٹارہی ہوں، محرم کے یہ 10 دن ہر انسان کے لیے خاصے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مجالس میں شرکت کرتی ہوں اس لیے میں نہیں چاہتی کہ میری پروفائل پر کچھ ایسی تصاویر ہوں جو اس مہینے کے لیے غیر موزوں ہو۔ ہر انسان کا زندگی گزارنے کا اپنا طریقہ ہے، براہ مہربانی مجھ پر سوال اٹھانا اور الزام لگانا بند کریں۔متھیرا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 2 پوسٹ موجود ہیں جو کہ محرم الحرام کی مناسبت سے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں