chairman pemra ke pas license muattili ka ikhtiyaar nahi

چیئرمین پیمراکے پاس لائسنس معطلی کا اختیار نہیں،ہائیکورٹ۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کے ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دے دیا۔۔چیئرمین پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کے اختیارات سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ 24 اپریل 2001 کو ہونے والے پیمرا اجلاس کی کارروائی غیر قانونی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے نتیجے میں اٹھائے گئے اقدامات بھی غیر قانونی تصور ہوں گے ۔سندھ ہائیکورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن 30 کے تحت ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار چیئرمین پیمرا یا کسی افسر کو نہیں دیا جا سکتا۔خیال رہے کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین پیمرا کے اختیارات کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں