jaali sahafi or police ehelkaar rangay hathon giraftar

جعلی صحافی اور پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار۔۔

کراچی سے جعلی صحافی اور آئی جی سندھ میڈیا سیل کا جعلی پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق اینٹی ویکل لفٹنگ سیل نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد دس نمبر پر چھاپہ مار کر آئی سندھ میڈیا سیل  کا جعلی پولیس اہلکار گرفتارکرلیا، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزم وجاہت علی بانبھان جعلی صحافتی ادارے سے بھی وابستہ ہے اور خود کو صحافی بھی کہلواتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مختلف لوگوں کو فون کرکے خود کو سینٹرل پولیس آفس میڈیا سیل کا اہلکار ظاہر کرتا، جعلی رپورٹر وجاہت نے شہری سے رابطہ کرکے ایک لاکھ 30 ہزار روپے منگوائے تھے، ایس ایس پی کے مطابق شہری کی کچھ عرصہ قبل کار چوری ہو گئی تھی، ملزم نے شہری کو کہا آپ کی کار نواب شاہ سے مل گئی ہے، کار واپس دلوانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی، 1 لاکھ 30 پر معاملہ طے ہوا، ایس ایس پی اے طی ایل سی کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو  پولیس اہلکار بھی ظاہر کرتا تھا، ملزم کے مطابق اس کے دوستوں نے مل کر میڈیا چینل بنایا  تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں