facebook ki monetization policy mein khamoshi se tabdeeli

تخلیق کاروں کے لئے ایک ارب ڈالر مختص۔۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کریئٹرز  (تخلیق کاروں) کو ایک ارب  ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔اپنی ایک پوسٹ میں مارک زکر برگ نے کہا کہ وہ لاکھوں تخلیق کاروں کا روزگار بہتر بنانے کیلئے سب سے بہترین پلیٹ فارم تخلیق کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ نئے پروگرام شروع کر رہے ہیں جن کے تحت فیس بک اور انسٹا گرام پر بہترین مواد تیار کرنے والے تخلیق کاروں کو سنہ 2022 میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تخلیقی کاموں میں پیسے لگانا ان کیلئے نیا نہیں ہے لیکن وہ اس بات کیلئے پرجوش ہیں کہ اس سلسلے کو وہ وقت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔مارک زکر برگ نے کریئٹرز کیلئے نئے پروگراموں کی فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ بہت جلد تفصیلات شیئر کریں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں