سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کےفیس بک سمیت سوشل میڈیا پر اسلام مخالف توہین آمیز مواد کی اشاعت روکنے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ حکومت توہین آمیز مواد کی نگرانی کیلئے سیل قائم کرے جس میں ماہرین اور علماء شامل ہوں، مذکورہ سیل اسلام اور ریاست مخالف مواد بلاک اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے، حکومت عوامی آگاہی کیلئے ترجمہ قرآن وحدیث اور ختم نبوت کے بارے میں سرکاری ویب سائٹ قائم کرے، حکومت ایک ونڈو پورٹل قائم کرے جہاں علماء اسلام اور ختم نبوت سے متعلق سوالوں کے جواب دیں، توہین آمیز مواد اپ لوڈ ہونے پر متعلقہ اتھارٹی کو ازخود کارروائی کیلئے اختیارات دیئے جائیں، توہین رسالت، توہین صحابہ کی درخواست پر آگاہی کیلئے کارروائی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے۔

Facebook Comments
